Duration 4:16

Qayamat Ki Nishaniyan | Signs Of Judgement Day | قیامت کی نشانیاں | @SyedZahidVoice 香港

258 watched
0
7
Published 18 Aug 2023

Qayamat Ki Nishaniyan | Signs Of Judgement Day | قیامت کی نشانیاں | @SyedZahidVoice • حضور سید المرسَلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے قیامت کی اس قدر تفصیلی علامات بیان فرمائی ہیں کہ دیگر نشانیوں کے ساتھ ساتھ قیامت کا مہینہ، دن ،تاریخ اور وہ گھڑی بھی بتا دی کہ جس میں قیامت واقع ہو گی البتہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ نہیں بتایا کہ کس سن میں قیامت واقع ہو گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگرسن بھی بتا دیتے تو ہمیں معلوم ہوجاتا کہ قیامت آنے میں اب کتنے سال، کتنے دن اور کتنی گھڑیاں باقی رہ گئی ہیں یوں قیامت کے اچانک آنے کا جو ذکر قرآنِ پاک میں ہے وہ ثابت نہ ہوتا چنانچہ قرآن مجید میں اللہ رب العزت سورت اعراف آیت نمبر 187 میں ارشاد فرماتا ہے: یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ-قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْۚ-لَا یُجَلِّیْهَا لِوَقْتِهَاۤ اِلَّا هُوَ ﲪ ثَقُلَتْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-لَا تَاْتِیْكُمْ اِلَّا بَغْتَةًؕ-یَسْــٴَـلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِیٌّ عَنْهَاؕ-قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَ لٰـكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ(187) ترجمہ: آپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کے قائم ہونے کا وقت کب ہے ؟ تم فرماؤ: اس کا علم تو میرے رب کے پاس ہے، اسے وہی اس کے وقت پر ظاہر کرے گا ،وہ آسمانوں او رزمین میں بھاری پڑ رہی ہے، تم پر وہ اچانک ہی آجائے گی۔ آپ سے ایسا پوچھتے ہیں گویا آپ اس کی خوب تحقیق کر چکے ہیں ، تم فرماؤ :اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ۔ اس آیت میں بتادیا گیا کہ قیامت کے مُعَیَّن وقت کی خبر دینا رسول کی کوئی ذمہ داری نہیں کیونکہ یہ علمِ شریعت نہیں جس کی اشاعت کی جائے بلکہ قیامت کا علم اللہ تعالیٰ کے اَسرار میں سے ہے جس کا چھپانا ضروری ہے ،لہٰذا اگر اس سربستہ راز کو ہر طرح سے ظاہر کر دیا جائے تو پھر قیامت کااچانک آناباقی نہ رہے گا حالانکہ اسی آیت میں تصریح ہے کہ ’’لَا تَاْتِیْكُمْ اِلَّا بَغْتَةً‘‘ تم پر وہ اچانک ہی آجائے گی۔ عوام سے قیامت کا علم مخفی رکھنے کی وجہ سے متعلق علماء فرماتے ہیں ’’ بندوں سے قیامت کا علم اور اس کے وقوع کا وقت مخفی رکھنے کا سبب یہ ہے کہ لوگ قیامت سے خوف زدہ اور ڈرتے رہیں کیونکہ جب انہیں معلوم نہیں ہو گا کہ قیامت کس وقت آئے گی تو وہ ا س سے بہت زیادہ ڈریں گے اور ہر وقت گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کوشاں رہیں گے تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ گناہوں میں مشغول ہوں اور قیامت آجائے۔ (خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۸۷، ۲ / ۱۶۶) • سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بڑی تفصیل کے ساتھ قیامت سے پہلے اور اس کے قریب ترین اوقات کے بارے میں تفصیلات بیان فرمائی ہیں جو اس بات کی علامت ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اللہ کی عطا سے قیامت کا علم تھا۔ اس حوالہ سے چند احادیث اس ویڈیو میں پیش کی گئی ہیں۔۔۔ احادیث کے حوالہ جات: • (ترمذی، کتاب الفتن، باب ما جاء فی تقارب الزمن وقصر الامل، ۴ / ۱۴۸، الحدیث: ۲۳۳۹) • (بخاری، کتاب النکاح، باب یقلّ الرجال ویکثر النسائ، ۳ / ۴۷۲، الحدیث: ۵۲۳۱) • (مسلم، کتاب الفتن واشراط الساعۃ، باب فی الآیات التی تکون قبل الساعۃ، ص۱۵۵۱، الحدیث: ۳۹ (۲۹۰۱)) • (فضائل الاوقات للبیہقی، باب تخصیص یوم عاشوراء بالذکر، ص۱۱۹، الحدیث: ۲۸۲) • (مسلم، کتاب الجمعۃ، باب فضل یوم الجمعۃ، ص۴۲۵، الحدیث: ۱۸ (۸۵۴)) • Tags: 🏷️ Qayamat Ki Nishanian, Dajjal Kab Aayega, Dajjal Ki Nishaniyan, Dajjal Kahan Rehta hai, Qayamat Ki Nishaniyan, Qayamat Ki Nishani Puri Ho Gai, signs of the day of judgement, signs of the judgement day, major signs of judgement day, major signs of the day of judgement islam, major signs of qiyamah, major signs of qayamat, qayamat ki badi nishaniyan, qayamat ki bari nishaniyan, qayamat ki bari nishaniyan in urdu, qayamat ki nishaniyan in urdu, qayamat ki nishani, dajjal, dajjal ki nishaniyan, dajjal kahan hai, dajjal kaha qaid hai, dajjal kab aayega, dajjal kahan se aayega, dajjal kaisa dikhta hoga, dajjal ka fitna, dajjal ki sawari, dajjal se mulaqat, qayamat ki nishaniyan 2023 in urdu, dajjal in islam, Qayamat Ki Nishaniyan 2023 Puri Ho Gai, Kayamat Ki Nishaniyan Konsi Hai, Qayamat Aane Mein Kitna Waqt Baki Hai, Hazrat Muhammad Saw Ne Qayamat Ke Barey Mein konsi Nishaniyan Batayi, Islamic Video, Qayamat Ki Konsi Nishani puri ho gayi, #QayamatKiNishanian #Qayamat #قیامت_کی_نشانیاں

Category

Show more

Comments - 0